حکومت سے ناراض 40کے قریب وزراء اوراراکین اگلی حکومت میں بھی شامل ہوں گے ،شیخ رشید احمد

تحریک استقلال سے الیکشن لڑکرضمانت ضبط کرانیوالے نوازشریف خودفوج کی نرسری سے نکلے ہیں چینی کمپنی کودبئی میں کمیشن لیکرپاکستان میں ٹھیکے دیئے جاتے ہیں ،ڈاراعترافی بیان دیکربھاگے ہوئے ہیں واپس نہیں آئیں گے،نجی ٹی وی کوانٹرویو

جمعرات 16 نومبر 2017 23:12

حکومت سے ناراض 40کے قریب وزراء اوراراکین اگلی حکومت میں بھی شامل ہوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ حکومت سے ناراض 40کے قریب وزراء اوراراکین اگلی حکومت میں بھی شامل ہوں گے ،تحریک استقلال سے الیکشن لڑکرضمانت ضبط کرانے والے نوازشریف خودفوج کی نرسری سے نکلے ہیں ،چینی کمپنی کودبئی میں کمیشن لیکرپاکستان میں ٹھیکے دیئے جاتے ہیں ،ڈاراعترافی بیان دیکربھاگے ہوئے ہیں واپس نہیں آئیں گے ۔

نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انہوںنے کہاکہ چالیس کے قریب وزراء اوراراکین اسمبلی وفاقی حکومت سے ناراض ہیں اوروقت کاانتظارکررہے ہیں ،یہ وزراء اوراراکین اگلی حکومت میں بھی شامل ہوں گے ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے کئی سال تک صرف پانچ ہزارروپے ٹیکس دیئے ،نش ورژن نے تصدیق کردی ہے کہ لندن فلیٹوں کی مالک مریم نوازہیں ،جان چھڑانے کیلئے فلیٹس کوفروخت کرنے کافیصلہ کیاگیا،نوازشریف عدالت میں قطری خط کے علاوہ کچھ بھی پیش نہیں کرسکے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اسحاق ڈاراعترافی بیان دیکربھاگے ہوئے ہیں ،نوازشریف خودفوج کی نرسری سے نکلے ہیں ،تحریک استقلال سے الیکشن لڑاتوضمانت ضبط کروابیٹھے انہوںنے کہاکہ اسحاق ڈارملک سے واپس نہیں آئیں گے ،ایک چینی نے کہاکہ ہم پاکستان میں ٹھیکوں کی منظوری دبئی میں اسحاق ڈارکے بیٹوں سے لیتے تھے اورانہیں کمیشن دیتے تھی