حلقہ بندیوں کے حوالے سے کی گئی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کروں گا ،حلقہ بندیوں کے حوالے سے غیر آئینی اور من پسند ترمیم کی گئی ہے ، تمام جماعتیں مک مکا کر کے الیکشن کی طرف آنا چاہتی ہیں

عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 16 نومبر 2017 23:03

حلقہ بندیوں کے حوالے سے کی گئی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کروں گا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2017ء) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے کی گئی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کروں گا ،حلقہ بندیوں کے حوالے سے غیر آئینی اور من پسند ترمیم کی گئی ہے ، تمام جماعتیں مک مکا کر کے الیکشن کی طرف آنا چاہتی ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ مردم شماری پر اربوں روپے خرچ ہوئے ، بڑی جماعتوں نے چیخ وپکار کی کہ مردم شماری غلط ہوئی ہے لیکن اسمبلی میں تمام پارٹیوں نے مک مکا کیا ، یہ مک مکا کر کے الیکشن کی طرف آنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے غیر آئینی اور من پسند ترمیم کی گئی ہے ، میں اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کروں گا ، (ن ) لیگ کے ارکان کو اربوں کے فنڈ دیے گئے ہیں ۔