ایس ایس پی خیرپور نے ڈیوٹی میں غفلت ،لاپرواہی اور جرائم میں ملوث 36 پولیس اہلکاروں کومختلف سزایں دیدی

جمعرات 16 نومبر 2017 22:34

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2017ء) ایس ایس پی خیرپور نے ڈیوٹی میں غفلت ،لاپرواہی اور جرائم میں ملوث 36 پولیس اہلکاروں کومختلف سزایں دیدی خیرپور پولیس ترجمان منیر جمانی کے مطابق ایس ایس پی خیرپور غلام اظفر مہیسر نے 11پولیس اہلکاروں حضور بخش میتلو،کاشف حسین،خالد حسین ،محمد رفیق سیال ،گل میر تھیبو،خالد احمد عباسی ،خادم حسین شر،اظہر علی ملاح،گل محمد جانوری ،شاہد حسین خشک ،فیض محمد جامڑو کو ملازمت سے برطرف کردیا 4پولیس افسران سب انسپکٹرمنصور احمد نظامانی سب انسپکٹر غلام عباس کلہوڑوسب انسپکٹر ستار حسین رند اور اے ایس آئی محمد حسین کلہوڑو 10پولیس اہلکاروںشاھنواز شر،غلام سرور جامڑو،حضور بخش،غلام مصطفی خاصخیلی،عبدالقیوم کھوڑو،امتیاز علی ،آصف علی ،ریاض سوڈرو،بہادر علی شر،عزیز اللہ سیال کی ایک سال کی انکریمنٹ ختم کی گئی دو پولیس اہلکارمحمد قاسم شنبانی اور ظفر اللہ کھوڑو کی دو سال کی انکریمنٹ ختم کی گئی 5 جبکہ 5پویس اہلکاروں احسان علی جونیجو،فیض محمد تھیبو،ریاض حسین ،اختر حسین اور میر ہزار خان کی ایک ماہ کی تنخواہ ختم کی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :