انجمن تاجران نے ٹیکس نفاذ کیخلاف صو بائی حکومت سے 23نومبر کی ڈیڈ لائن کیساتھ ہڑتال ختم کردی

جمعرات 16 نومبر 2017 22:24

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2017ء) انجمن تاجران کی ٹیکس نفاذ کے خلاف ہڑتال ختم تین روز ہ کامیاب ہڑتال اور انجمن تاجران کے فیصلے کے بعد دکانیں کھل گئیں ،معاملات زندگی بحال ہو گئیں ،وفاقی حکومت کی جانب سے نافذ کر دہ ٹیکسز کیخلاف انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی کال پر 13نومبر سے جاری کامیاب اور تاریخی شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہڑتال کے بعد 15نومبر کو رات گئے صوبائی حکومت کیساتھ 23نومبر کی ڈیڈ لائن کیساتھ ختم ہونے والے مذاکرات کے بعد انجمن تاجران گلگت بلتستان و عوامی ایکشن کمیٹی کے فیصلے کے بعد جمعرات کے روز یادگار شہدا پر احتجاج موخر کرنے کے اعلان کے بعد سکردو میں دکانیں تجارتی مراکز کھل جانے سے معاملات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں اور مارکیت کی رونقیں دوبارہ لوٹ آئی ہیں اور لوگ خریداری میں مصروف ہیں۔