ڈائریکٹر صحت بلتستان کا ذاتی ہوٹل سرکاری ملازمین کے ذریعے چلانا موجودہ حکومت کی گڈ گورننس پر سوالیہ نشان ہے، نجف علی

جمعرات 16 نومبر 2017 22:24

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2017ء) نجف علی سیکریٹری اطلاعات پی پی پی بلتستان نے کہا کہ ڈائریکٹر صحت بلتستان کا ذاتی ہوٹل سرکاری ملازمین کے ذریعے چلانا موجودہ حکومت کی گڈ گورننس پر سوالیہ نشان ہے ،سرکاری ملازم ریاست کا ملازم ہوتا ہے کسی سرکاری آفیسرز کا ذاتی نہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات نجف علی سیکریٹری اطلاعات پی پی پی بلتستان نے کہا کہ اس وقت بلتستان کے ہسپتالوں اور دسپنسریوں میں ملازمین کی شدید کمی ہے مگر ڈائریکٹر سرکاری ملازمین سے گلگت میں موجود اپنا ہوٹل چلایا جارہا ہے جو کہ بلتستان اور سرکاری ملازمین کے ساتھ نا انصافی ہے موجودہ چیف سیکریٹری سے بہت توقعات تھے کہ وہ کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے مگر ان کے آنے کے بعد بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی اس وقت گلگت بلتستان میں کرپشن عروج پر ہے میرٹ کی پامالی ہو رہا ہے عوام کے ساتھ نا انصافی و زیادتی ہو رہا ہے مگر صوبائی حکومت اور متعدد حلقے خاموش ہے جو کہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ مذاق ہے انہوں نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستا اور سیکریٹری صحت بلتستان سے مطالبہ کیا کہ ان غریب ملازمین کو اپنے اپنے ڈسپنسریوں میں واپس بھیجا جائے اور آئندہ کیلئے کسی بھی سرکاری آفیسر کے گھر میں گریڈ ون واپس بھیجا جائے۔

متعلقہ عنوان :