سکردو، گلتری کے بجلی گھر میں تعینات ملازمین کو مستقل کیا جائے،علی حیدر ذاکر کا مطالبہ

جمعرات 16 نومبر 2017 22:24

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2017ء) ن لیگ گلتری کے صدر علی حیدر ذاکر نے کہا ہے کہ گلتری کے بجلی گھر میں تعینات ملازمین کو مستقل کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات نے گلتری کے عوام کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا ہوا ہے ، متیال اور فلٹکس کے بجلی گھر بنے ہوئے 9سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اب تک وہاں ملازمین تعینات نہ کیے گئے جس کے باعث بجلی گھر بن پڑا ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ گلتری کے عوام کیساتھ ظلم کا سلسلہ بند کیا جائے ، سننے میں آرہا ہے کہ گلتری کے بجلی گھروں کے لیے 90اسامیاں آئی ہوئی ہیں ہم وزیر برقیات اور چیف انجینئر سے مطالبہ کرتے ہیں ان اسامیوں پر میرٹ کی بنیاد میں بھرتیاں عمل میں لائی جائیں ، بغیر ٹیسٹ انٹرویو کے کسی کو نہ لیا جائے ، اگر خلاف میرٹ بھرتیاں کی گئی تو عوام کو سڑکوں پرلائیں گے انہوں نے کہا کہ پہلے سے ہی کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو ترجہج ملنی چاہیے ،انہوں نے کہا کہ گلتری کے تمام بجلی گھروں میں مستقل ملازمین ہونے چاہیں ۔

متعلقہ عنوان :