اسلامی شعائر کے تحفظ و اسلامی قوانین کے نفاذ کیلئے اکابر علما کرام کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ،آج دنیا بھر میں مسلمان زیرعتاب ہیں اسلامی ممالک کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں،صوبائی امیر جمعیت علما اسلام مولانا فیض محمد

جمعرات 16 نومبر 2017 22:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2017ء) جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا فیض محمد نے کہا ہے کہ ملک میں اسلامی شعائر کے تحفظ اور اسلامی قوانین کے نفاذ کے لئے اکابر علما کرام اور قائدین جمعیت کی کاوشیں لائق تحسین ہیں آج دنیا بھر میں مسلمان زیرعتاب ہیں اسلامی ممالک کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں پاکستان میں سی پیک کی وجہ سے امریکہ اور بھارت نے یہاں خونریزی کا بازار گرم رکھنے کا تہہ رکھا ہے جس کو ناکام بنانے کے لئے اتحاد کی ضرورت ہے ،سیکولر نظریات کے حامل لوگ اور جماعتیں ملک کے اتنے وفادار نہیں جتنے مذہبی لوگ اور جماعتیں ملک کے خیرخواہ ہیں ، بروز جمعرات کو انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلامی نظام تمام مسائل کا حل ہے ملک میں بدامنی،مسائل اور بحرانوں کی بنیادی وجہ اسلامی نظام سے رو گردانی ہے اگر اسلامی نظام نافذ کیا جائے تو تمام جرائم کا خاتمہ ممکن ہے ،عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے قائدین پرعزم ہیں نئے شامل ہونے والوں کو سکون ملے گا عوام کی دینی و دنیاوی بھلائی کیلئے علما کرام اپنی ذمہ داریاں نبھائیں موجودہ پرفتن دور میں عوام کی صحیح رہنمائی کرنے کیلئے علما کرام کو کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نیکہا کہ تمام کارکنان انتخابات کے لئے تیاریاں جاری رکھیں گھروں میں بیٹھنے کا دور نہیں جمعیت کا مبنی برحق پیغام عوام تک پہنچائیں اور دستک پروگرام کے تحت عوام کو جمعیت علما اسلام میں شمولیت کی دعوت دیں اور گھر گھر تک پیغام پہنچانے کے لئے جدوجہد تیز کریں.درین اثنا مولانا فیض محمد نے کوئٹہ میں ایس پی محمد الیاس اور ان کے خاندان کے دیگر افراد اور تربت میں مظلوم مزدوروں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور شہدا کے لئے دعامغفرت کی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :