نواز حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے ان پر پورا نہیں اتری، سید قائم علی شاہ

عوام نواز لیڈران کے چہروں ،سیاسی کردار سے باخبر ہے ،عام انتخابات میں ان کو بری شکست ہوگی ،وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کیخلاف میڈیا ٹرائلز کرکے اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنا چاہتی ہے ، سابق وزیراعلی سندھ

جمعرات 16 نومبر 2017 22:01

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2017ء) سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ نواز حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے ان پر پورا نہیں اتری۔ نواز حکومت پیپلز پارٹی کے خلاف میڈیا ٹرئلز کرکے اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنا چاہتی ہے عوام نواز لیڈران کے چہروں اور سیاسی کردار سے باخبر ہے عام انتخابات میں نواز حکومت کو بری شکست ہوگی ،نواز حکومت جلد ہی اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے ۔

خیرپور میں انجمن تاجران کے سابق صدر قطب الدین شیخ کی جانب سے منعقدہ شیخ برادری اتحاد کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کہاکہ ان کے دور میں خیرپور سمیت سندھ بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام اور تعلیمی مانچسٹر بنادیا گیا،میڈیکل کالج،زرعی کالج،کیڈٹ کالج،انجینئرنگ کیمپس ،زرعی کالج سمیت دیگر ادارے شامل ہیں،انشاء اللہ آئندہ بھی سندھ کے عوام کی خدمت کو جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک گیر کامیابی حاصل کرکے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنائے گی گیدڑ بھبکیاں لگانے والے منہ دیکھتے رہ جائیں گے۔اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی خیرپور سید امجد علی شاہ جیلانی،قطب الدین شیخ او؂ر دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو ضروریات زندگی کی سہولیات پیپلز پارٹی حکومت نے پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہییں چھوڑی ہے جو کسر رہ گئی وہ بھی پہنچانے میں مصروف عمل ہیں ۔