مردم شماری کے نتائج میں دھاندلی دوسرے معنوں میں پری پول دھاندلی ہے ،فاروق ستار

کیسے یقین کرلیں جولوگ مردم شماری کے نتائج پراثراندازہوئے وہ جنرل الیکشن کے نتائج پراثراندازنہیں ہوں گے،قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار

جمعرات 16 نومبر 2017 21:56

مردم شماری کے نتائج میں دھاندلی دوسرے معنوں میں پری پول دھاندلی ہے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2017ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمعرات کے روز ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کی عوام کاایک اہم مسئلہ آج سیاسی منظرنامے پرسامنے آیااورایم کیوایم اس عوامی مسئلے کواجاگرکرنے میں کامیاب رہی ،ایم کیوایم کاآج بھی اس فورم پرمطالبہ یہی ہے کہ جہاں جہاں مردم شماری کے نتائج کومتنازعہ بنایاگیاہے ،عوام کوکم گناگیااس سارے علاقے کاآڈٹ کرایاجائے ،آج حکومت اس مسئلے کومان چکی ،کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کی عوام کے 70سالہ مسئلہ کوآج سن لیاگیاہے ،کراچی اس عمل سے قومی دھارے میں آجائے گا،کراچی کی عوام کے ساتھ 1998ء میں ہی یہی مسئلہ تھا،1998ء میں ہی ن لیگ ہی برسراقتدارتھی ،ہم آوازاٹھاناچاہتے تھے کہ سندھ میں گورنرراج لگادیاگیاہے ،اس دفعہ مردم شماری کے مرحلے پرہماری پارٹی سپریم کورٹ میں چلے گئے ،پی ٹی آئی ،پی پی پی اورپی ایم ایل ن کے اس عمل کوخراج تحسین پیش کرتاہوں جوانہوںنے فراخدلی دکھائی کہ پانچ فیصدنتائج کاآڈٹ کرلیاجائے ،میں ببانگ دھل کہہ رہاہوں کہ ہماری عوام کودیوارکے ساتھ لگایانہیں جارہابلکہ دیوارمیں چنوادیاگیا،ہمارایہ کہناہے کہ اگرمردم شماری کے نتائج میں دھاندلی کی گئی تودوسرے معنوں میں یہ پری پول دھاندلی ہے ،ہم کیسے یقین کرلیں کہ جولوگ مردم شماری کے نتائج پراثراندازہوئے وہ جنرل الیکشن کے نتائج پراثراندازنہیں ہوں گی