حلقہ بندیوں کے بل کوقومی اسمبلی میں پیش کیاجائے تاکہ انتخابات کی تاخیر کے راستے روکے جاسکیں،شاہ محمود قریشی

جمعرات 16 نومبر 2017 21:56

حلقہ بندیوں  کے بل کوقومی اسمبلی میں پیش کیاجائے تاکہ انتخابات کی تاخیر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2017ء) قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ آج 2اہم ایشوزبلانے تھے ،آج پارلیمانی لیڈرزکے اجلاس میں بھی یہی بات طے پائی تھی ،پہلاایشوتومکمل اتفاق رائے سے منظورہوچکا،دوسراآئینی ترمیمی بل میں مردم شماری کے بعدحلقہ بندیوں کے متعلق تھا،مردم شماری کے حتمی نتائج سامنے آچکے ،اس بل کوقومی اسمبلی میں پیش کیاجائے تاکہ انتخابات کی تاخیرکے کھلنے والے سارے راستے روکے جاسکیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سی سی آئی کے اجلاس اورپارلیمانی لیڈرزکی میٹنگ میں بھی مردم شماری کے نتائج ایک فیصد آڈٹ کراناچاہئے ۔انہوںنے اس بات پرزوردیاکہ پوائنٹ آف آرڈراوردیگرعوامی اہمیت کے معاملوں میں الجھنے کی بجائے سب سے زیادہ اہمیت کے حامل اس بل کوقومی اسمبلی میں پیش کیا جائے ،ایوان میں حکمران جماعت کی 180کے قریب نمائندگی موجودہے ،ہم عددی برتری کے لحاظ سے اس پوزیشن میں نہیں کہ اس بل کوناکام بنائیں یاچیلنج کریں ،حکومت کواس معاملے کوسنجیدہ لیاجائی

متعلقہ عنوان :