انسداد پولیو مہم میں نااہل افسران اور ملازمین کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ

کام نہ کرنے والوںکو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر خیرپور

جمعرات 16 نومبر 2017 21:47

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2017ء) انسداد پولیو مہم میں نااہل افسران اور ملازمین کے خلاف ملکی سطح پر کاروائی کرنے کا فیصلہ۔ کام نہ کرنے والوںکو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد نواز سوہو نے 20 تا 23 نومبر2017 تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

ڈی سی خیرپور نے کہا کہ سرکاری احکامات پر عمل اور افسران کی کارکردگی ہو صورت میں بہتر کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی خیرپور نے اے ڈی سی ون کو ڈی سی آفس میں قائم ڈی پی سی آر میں فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ اور افسران کی کارکردگی سے آگاہی کی ہدایت کی ڈی سی خیرپور نے کہا کہ اجلاس کی کاروائی اور فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے کاروائی سندھی، اردو اور انگلش میں تمام ٹی ایچ او، یو سی ایم او اور ایریا انچارجوں کو ارسال کی جائے انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو ٹیم کا کوئی بھی ڈاکٹر یا ملازم نہ تبادلہ کیا جائے گا اور نہ ہی مقرر کیاجائے گا اجلاس میں ڈی سی خیرپور کی جانب سے یوسی فیل ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل میں ملوث افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے سکھر ٹاسک فورس کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مائیکروپلان، پین مارکر، ٹیلی شیٹ اور دیگر امور میں تعاون کریں جبکہ نگرانی کے میکنزم کو مزید موثر بنانے میں مدد کریں اس موقع پر اے ڈی سی ون محمد عثمان خالد، اے ڈی سی ٹو عبدالکریم میمن، ڈی ایچ او ڈاکٹر نثار علی پھلپوٹو، سکھر ٹاسک فورس کے ڈاکٹر اکبر، اے سیز، ٹی ایچ اوز، ڈبلیو ایچ او، پ پ ایچ آئی، روٹری کلب ، پولیس، تعلیم ، ڈسٹرکٹ خطیب سمیت دیگر اداروں کے افسران بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :