افغانستان اور زمبابوے آئندہ برس فروری میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں آمنے سامنے ہوں گے،شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی

جمعرات 16 نومبر 2017 21:44

افغانستان اور زمبابوے آئندہ برس فروری میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2017ء) افغانستان اور زمبابوے نے آئندہ برس فروری میں شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے پر اتفاق کر لیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ اور دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے شیڈول کو بھی حتمی شکل دی گئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 5 اور 6 فروری جبکہ ون ڈے سیریز کے میچز 9، 11، 13، 16 اور 19 فروری کو کھیلے جائیں گے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عاطف ماشل کے مطابق ٹیم رواں سال دسمبر میں شارجہ میں آئرلینڈ کے خلاف بھی تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز 5، 7 اور 10 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ کے حوالے سے بھی ہماری زمبابوین کرکٹ بورڈ سے بات چیت جاری ہے، امید ہے کہ جلد ہی اس کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔ ۔

متعلقہ عنوان :