زیر قانون نے اپنے تئیں ختم نبوت پر بیان دیا ہے،شیخ رشید

راجہ ظفر الحق کی سفارشات ایوان میں پیش کی جائیں ،وزیر داخلہ کا وزیر قانون کی وضاحت پر سیخ پا ہونا سمجھ سے بالاتر ہے ،حکومتی وزراء کے بیانات میں تضاد ہے،قومی اسمبلی میں اظہار خیال حکومتی اراکین کی طرف سے شور کرنے پر شیخ رشید جو ش میں آگئے ،سپیکر نے کا مائیک بندکردیا

جمعرات 16 نومبر 2017 21:44

زیر قانون نے اپنے تئیں ختم نبوت پر بیان دیا ہے،شیخ رشید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2017ء) قومی اسمبلی کے جمعرات کے روز اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر قانون نے اپنے تئیں ختم نبوت پر بیان دیا ہے،راجہ ظفر الحق کی سفارشات ایوان میں پیش کی جائیں ۔ وزیر داخلہ کا وزیر قانون کی وضاحت پر سیخ پا ہونا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ حکومتی وزراء کے بیانات میں تضاد ہے ۔

(جاری ہے)

یہ لوگ دو ماہ سے کہتے آئے ہیں غلطی ہو گئی ہے اگر غلطی بھی ہوئی ہے تو بتایا جائے کہ کس کی غلطی ہے ۔ اس موقع پر حکومتی اراکین کی طرف سے شور کرنے پر شیخ رشید اور جوش میں آ گئے اور سپیکر کی جانب سے انکا مائیک بند کرنے کے باوجود باآواز بلند اپنے ختم نبوت پر ایمان کو دہرایا اور کہا کہ حکومتی وزیروں کے ایمان میں دھول موجود ہے ۔ ایوان میں احمدی اور قادنیوں کو بتانا پڑے گا کہ ان کا ختم نبوت پر کس قدر ایمان ہے ۔ ۔