سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

جمعرات 16 نومبر 2017 21:41

سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کا ..
لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء) سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، ذکا احمد کی قیادت میں 14 رکنی ٹیم اور 7 آفیشلز 19 نومبر کو سری لنکا روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

سکواڈ میں ذکاء احمد کپتان، نبیل انجم، اسد حسین، وقاص حسن، محمد شکیل، نعیم ارشد، بلال یوسف، عثمان امیر، محمد ولید، عاصم شبیر، جبار علی، عدنان غنی، اعجاز احمد اور کامران طارق شامل ہیں۔ عمر فیاض ہیڈ کوچ جبکہ ظہیر الدین بابر منیجر ہوں گے۔ قومی ڈیف کرکٹ ٹیم 19 نومبر کو کولمبو روانہ ہوگی، پاکستان اور سری لنکا کی ڈیف کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز 20 سے 25 نومبر تک سری لنکا میں ہو گی جس میں 2 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :