پشتونخوا وطن کے عوام کو درپیش مسائل سے نجات مسلسل جدوجہد میں ہے،

پشتونخوامیپ نے لازوال جدوجہد کے ذریعے اپنے عوام کو ہر قسم کے مشکلات سے گلو خلاصی دینے کا تہیہ کر رکھا ہے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ، صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادیا گیا ہے ضلع ہرنائی میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے صوبائی وزیرتعلیم عبدالرحیم زیارتوال کا وفد سے گفتگو

جمعرات 16 نومبر 2017 21:20

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری وصوبائی سیکرٹری صوبائی وزیروزیرتعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ پشتونخوا وطن کے عوام کو درپیش مسائل سے نجات مسلسل جدوجہد میں ہے پشتونخوامیپ نے لازوال جدوجہد کے ذریعے اپنے عوام کو ہر قسم کے مشکلات سے گلو خلاصی دینے کا تہیہ کر رکھا ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی پشتونخوامیپ کے منتخب نمائندوں نے مخلوط حکومت میں شامل ہوکر صوبے میں اتنے ترقیاتی کام کئے ہے جنکا ماضی میں مثال نہیں ملتا صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادیا گیا ہے ضلع ہرنائی میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

وہ جمعرات کو ہرنائی کے سنیئر معاون سیکرٹری عبدالنعیم کی قیادت میں ملنے والے پارٹی عہدیداروں کے وفد سے گفتگو کر ہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاڑتی ضلع ہرنائی کے معاون سیکرٹری خیرو افغان بھی موجود تھے صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خان شہیدعبدالصمد خان اچکزئی نے جس فکر کی بنیاد پر جدوجہد شروع کی تھی وہ حقیقت بن کر وقت اور حالات پر مہر تصدیق بن کر ابھری ہے اور خا ن شہید کا وژن ہی ہمیں تمام مسائل سے نجات دے سکتی ہے ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ مخلوظ صوبائی حکومت نے ہر شعبہ زندگی میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھا رکھا ہے علاقے میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے، شاہراہوں کی تعمیر ، شاہراہوں پر رابطہ پلوں کی تعمیر ، کے علاوہ دیگر مختلف عوام کی فلاح بہبود کے ترقیاتی منصوبوں زراعت، پینے کی صاف پانی ،نئے سکولوں ، نئے ہیلتھ مراکز، ویٹرنیری مراکز کی تعمیر مختلف علاقوں میں بجلی کی سہولیات کی فراہمی، فارم ٹو مارکیٹ سڑکوں کی تعمیر ، گرلزکالج کی بلڈنگ کی تعمیر ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں رہائشی بنگلوز ، ہاسٹل کی تعمیر پرائمری مڈل اور ہائی سکولوں کی تعمیر و اپ گریڈیشن ، ہسپتالوں کی فعالیت سپورٹس کلبوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے اور اسی طرح ہر شعبے میں عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ کے عوامی نمائندوں کے ترقیاتی کام ہر جگہ نظر آرہے ہیں، ہم نے ہرفورم پر برملا اظہار کیا ہے کہ ہمارے منظورہ شدہ ترقیاتی منصوبوں کے عوام خودنگرانی کریں اگر کوئی ترقیاتی منصوبے میں کوئی غیر معیاری کام ہورہا ہو تو ضلعی انتظامیہ کو مطلع کریں ضلعی انتظامیہ ایکشن لے گی، پشتونخوامیپ نے اپنے ساڑے چار سالہ دور حکومت میں جتنے ترقیاتی کام کئے ہے اور ہورہے ہیں گزشتہ60 سالوں میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے ماضی میں ترقیاتی منصوبے صرف فائلوں تک محدود تھے لیکن اب زمین پر نظر آرہے ہیں دریں اثناء پریس کلب کے عہدیداروں محمد حنیف ترین ، غلام یزدانی ترین نے بھی صوبائی وزیر تعلیم سے ملاقات کی اور انہیں مقامی صحافیوں کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا صوبائی وزیر نے مقامی صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور نئے پریس کلب کی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ پریس کلب کیلئے ضلعی کمپلیکس کے قریب زمین کی فوری الاٹمنٹ کرکے پریس کلب کا کوئٹہ یا خضدار طرض کی بلڈنگ کی پی سی ون بناکر انہیں ارسال کریں پریس کلب ہرنائی کے نئے بلڈنگ کی تعمیر کیلئے فنڈز فراہم کیا جائے گا ۔