ژوب میں ٹریفک حادثہ ، صحافی سمیت 2افراد جان کی بازی ہار گئے

جمعرات 16 نومبر 2017 21:20

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2017ء) بلوچستان کے ضلع ژوب میں ٹریفک حادثے میں صحافی سمیت 2افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ژوب کے علاقے میں قومی شاہراہ پر تیزرفتاری کے باعث گاڑی پل سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں صحافی مراد ناصر اور نقیب اللہ جان کی بازی ہار گئے دونوں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے ،صحافی کے موت کی خبر نے میڈیا سے وابستہ افراد کو سوگوار کردیا اور وہ ایک دوسرے سے فون اور وٹس ایپ گروپس میں تعزیت کرتے رہے بلکہ مرحومین کی ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی دونوں افراد کے نماز جنازہ گزشتہ روز ژوب تبلیغی مرکز میں ادا کردئیے گئے جس میں سیاسی ،قبائلی شخصیات اور صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعدازاں دونوں افراد کو سپردخاک کردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :