اسلام آباد میں دھرنا دینے والے 12 ربیع الاول پر فسادات برپا کرنا چاہتے ہیں: وزیر مملکت طلال چوہدری کا دعوی

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 نومبر 2017 20:50

اسلام آباد میں دھرنا دینے والے 12 ربیع الاول پر فسادات برپا کرنا چاہتے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 نومبر2017ء) وزیر مملکت طلال چوہدری کا دعوی ہے کہ اسلام آباد میں دھرنا دینے والے 12 ربیع الاول پر فسادات برپا کرنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنا دینے والے لبیک یا رسول اللہﷺ کے کارکنوں کو مذاکرات کے ذریعے قائل کر لیا جائے۔

(جاری ہے)

لیکن اگر مذاکرات ناکام رہے تو ریاست کو اپنی رٹ قائم کرنا پڑے گی۔

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کی مکمل کوشش ہے کہ کسی قسم کی طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔ اسلام آباد میں دھرنا دینے والے یہی چاہتے ہیں کہ طاقت کا استعمال ہو اور کچھ لاشیں گریں۔ لاشیں گرنے پر دھرنا دینے والے اس تمام معاملے کو استعمال کرتے ہوئے 12 ربیع الاول کے موقع پر پر فسادات برپا کرنا چاہتے ہیں۔