مصالحتی جج نے آٹھ سالہ پرانے فوجداری مقدمے میں فریقین کے درمیان راضی نامہ کروا دیا

جمعرات 16 نومبر 2017 21:11

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء) چیف میڈی ایٹر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری انوار احمد خان اور مصالحتی جج سید نصیر عباس نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آٹھ سالہ پرانے فوجداری مقدمے میں فریقین کے درمیان راضی نامہ کروا دیا۔

(جاری ہے)

دونوں فریقین کے درمیان گزشتہ آٹھ سال سے پہلے سول جج کی عدالت میں اوربعد میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں اپیلیں زیر سماعت تھیں۔

مصالحتی عدالت کی طرف سے چیف میڈی ایٹر کیساتھ مل کر یہ پہلا راضی نامہ ہے۔ واضع رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری انوار احمد تمام جج صاحبان کو ہدایات جاری کر چکے ہیںکہ وہ تمام زیر سماعت مقدمات میں فریقین کو مصالحتی سنٹر کی طرف رجوع کرنے پر مائل کریں تاکہ مقدمے بازیوں میںپھنسے ہوئے فریقین کومالی اخرجات سے نجات اور وقت کے ضیاع سے بچایا جاسکے۔