قصبہ وڑانہ کے مشہور مقدمہ قتل کی اپیل کا فیصلہ، ملزم بری

جمعرات 16 نومبر 2017 21:09

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی ڈویژن بینچ نے قصبہ وڑانہ تھانہ کلر کہار کے مشہور مقدمہ قتل کی اپیل کا فیصلہ کرتے ہوئے ملزم کو بری کردیا۔

(جاری ہے)

مقدمے کی سماعت جسٹس طارق عباسی اور جسٹس مظاہر علی نقوی نے کی۔ نامزد ملزم اسرارپر الزام تھا کہ اسنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے تاسب نامی نوجوان کو قتل کر دیا تھا۔ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان پہلے ہی پولیس نے بے گناہ قرار دے دیئے تھے۔ ڈویژن بینچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو بری کردیا۔

متعلقہ عنوان :