وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی پشاور ریپڈ بس ٹرانزٹ منصوبے پر کام تیز رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

جمعرات 16 نومبر 2017 21:05

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی پشاور ریپڈ بس ٹرانزٹ منصوبے پر کام تیز رفتاری ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پشاور ریپڈ بس ٹرانزٹ منصوبے پر کام پوری تیز رفتاری کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ اٴْنہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منصوبے پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر، سٹرٹیٹجک سپورٹ یونٹ کے سربراہ صاحبزادہ سعید، کمشنر پشاور ڈاکٹر فخر عالم او ر دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں منصوبے پر کام کی رفتار ، اندرون شہر ٹریفک کی آمدورفت ، پارکنگ پلازوں کی تعمیر ، پیر زکوڑی فلائی اوور اور رنگ روڈ کے مابین ربط ، بس ریپڈ ٹرانزٹ کے ریچ ون ، ٹو اور تھری کی تعمیر اور دیگر متعلقہ اٴْمور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ضروری فیصلے کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے تعمیر اتی کام کو تیز کرنے اور منصوبے کیلئے درکار اراضی کے بروقت حصول کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ پورے پشاور شہر میں ٹریفک اڑدھام کا کل وقتی حل پر مبنی جدید اور شاہکار منصوبہ ہے۔

اٴْنہوں نے کہاکہ منصوبے پر تعمیر اتی کام کے دوران اس میں شہری متاثر ضرور ہوں گے مگر یہ چھ مہینے کی عارضی مشکلات ہیں اٴْنہوں نے کہاکہ ان مشکلات کو کم سے کم سطح پر لانے کیلئے تعمیراتی کام سے ملحقہ اضافی راستے کھولے اور کشادہ کئے جارہے ہیں تاکہ ٹریفک کی آمدورفت میں کم سے کم مشکلات حائل ہوں۔انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ اب تخیلاتی مرحلے سے باہر آکر عملی مراحل سے گزر رہا ہے اگرچہ یہ حکومت کیلئے چیلنج سے کم نہیں مگر اس کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

پرویز خٹک نے بس ریپڈ ٹرانزٹ کے اس میگا منصوبے میں مستقبل کی ضروریات کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ٹریفک کی آمدورفت یقینی بنانے کیلئے ڈیزائن میں مختلف سطح پر لچک لانے سے بھی اتفاق کیا۔انہوں نے بس کوریڈرو کے اطراف میں گرین بیلٹ پر بھی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تاکہ پورے منصوبے میں خوبصورتی کا پہلو مسلسل کارفرما رہے۔انہوں نے منصوبے پر عمل درآمد اور تعمیراتی کام پر پیش رفت سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا تاہم انہوں نے منصوبے کے فیڈر روٹس کو اپ گریڈ کرنے پر بھی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے پیر زکوڑی فلائی اوورکے نیچے سگنلزبنانے کی تجویز سے اتفاق کیا۔وزیراعلیٰ نے منصوبے میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر کیلئے فوری ٹینڈرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ منصوبے سے متعلق اشتہارات کے بروقت اجراء کیلئے سیکرٹری اطلاعات سے قریبی معاونت کریں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے کیلئے اراضی کے حصول، عملی کام میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور گاڑیوں کی باآسانی آمدورفت کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پورے منصوبے کے دوران تین لین ، بالا زمین ، زمینی اور زیر زمین راستوں کو سیدھا اور با سہولت رکھا جائے گاجبکہ مختلف فیڈنگ روٹس میں ربط بھی معیار کے مطابق ہو گا۔

متعلقہ عنوان :