دبئی ائیر شو میں پاکستان کے جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے، کئی ممالک نے خریداری کیلئے غور شروع کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 نومبر 2017 20:18

دبئی ائیر شو میں پاکستان کے جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے، کئی ممالک ..
دبئی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 نومبر2017ء) کئی ممالک نے جے ایف 17 تھنڈر کی خریداری کیلئے غور شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ائیر شو میں پاکستان کے جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے خاصے چرچے ہوئے ہیں۔  کئی ممالک نے خریداری کیلئے غور شروع کر دیا۔ دبئی ائیر شو میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر اور سُپر مشاق طیاروں نے شاندار فضائی مظاہروں کے دوران مسحور کُن فضائی کرتب دکھائے۔

(جاری ہے)

دبئی ائیر شو کا انعقاد عام عوام اور دنیا بھر کے سیاحوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے کیا گیا۔ تاہم اس دوران دنیا کے کئی ممالک کی فضائیہ کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔ دبئی ائیر شو میں شاندار فضائی کرتب دیکھ کر کئی ممالک نے جے ایف 17 تھنڈر کی خریداری کیلئے غور شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر ایک کم قیمت، طاقتور اور جدید ترین ایویانکس سسٹم سے مزین ہونے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی جدید سہولیات سے لیس ہے۔ اسی باعث اس سے قبل بھی کئی ممالک اس طیارے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :