Live Updates

پاکستان میں بس ایک ہی سوال ہے،مجھے کیوں نکالا‘‘ پاکستان میں آکسفورڈ یونیورسٹی جیسا تعلیمی ادارہ بنارہے ہیں، پاکستان میں ریسرچ سٹی بنانے کا منصوبہ ہے،سیاست پر بات نہیں کروں گا، فنڈ ریزنگ کے لیے آیا ہوں

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا دبئی میں پاکستان بزنس کونسل ایونٹ سے خطاب

جمعرات 16 نومبر 2017 20:59

پاکستان میں بس ایک ہی سوال ہے،مجھے کیوں نکالا‘‘ پاکستان میں آکسفورڈ ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان میں بس ایک ہی سوال ہے،مجھے کیوں نکالا‘‘ پاکستان میں آکسفورڈ یونیورسٹی جیسا تعلیمی ادارہ بنارہے ہیں، پاکستان میں ریسرچ سٹی بنانے کا منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو دبئی میں پاکستان بزنس کونسل ایونٹ منعقد ہوا، یہ ایونٹ نمل یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد کیا گیا، ایونٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ، جہانگیر ترین اور حلیم خان نے شرکت کی، تقریب کے آغازپر پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے قومی ترانے پیش کیے گئے،نمل یونیورسٹی کے لیے فنڈریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ریسرچ کے لیے نالج سٹی بنانے کا منصوبہ ہے،پاکستان میں میں آکسفورڈ یونیورسٹی جیسا تعلیمی ادارہ بنارہے ہیں،دنیا کی صف اول کی یونیورسٹی سے الحاق کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ غریبوں کے لیے تعلیم کے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان میں بس ایک ہی سوال ہے مجھے کیوں نکالا ، آج سیاست پر بات نہیں کروں گا، فنڈ ریزنگ کے لیے آیا ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات