گرلز پرائمری سکولز سرکل ہری پور کی فائنل تقریب تقسیم انعامات اختتام پزیر ہو گئی

جمعرات 16 نومبر 2017 20:49

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2017ء)گرلز پرائمری سکولز سرکل ہری پور کی خوبصورت فائنل تقریب تقسیم انعامات اختتام پزیر ہو گئی فائنل تقریب کی مہمان خصوصی ایم پی اے گوہر نواز خان کی ہمشیرہ رئیسہ خان تھی جنھوں نے سرکل میں مختلف ایونٹ میں اول آنے والی ننھی منھی طالبات کی کارکردگی کو سراہا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ثمینہ الطاف کی جانب سے شاندار تقریب کے انعقاد پر اے ایس ڈی ای او سرکل ہری پور ثریا تاج کی کاوشوں کو سراہا گیا گذشتہ روزگرلز پرائمری سکولز سرکل ہری پور کی فائنل تقسیم انعاما ت کی تقریب گرلز پرائمری سکول سیکٹر نمبر 4محلہ کھبل میں منعقد ہوئی تقریب میں ڈی ای او ثمینہ الطاف ایس ڈی ای او ہری پور سعدیہ عزیز ایس ڈی ای او غازی عفت یونس کے علاوہ زنانہ ٹیچر ز اور سرکل میں پوزیشن ہولڈر طالبات نے شرکت کی اس موقع پر سرکل میں اول آنے والی طالبات نے تلاوت نعت ملی نغمہ تقریر اور دیگر آئٹم پیش کییاور خوب داد حاصل کی فائنل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رئیسہ خان نے کہاکہ جس طرح طالبات نے مختلف آئٹم پیش کیے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیںضرورت اس امر کی ہے کہ اس ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے انھوں نے کہاکہ ڈی ای او ثمینہ الطاف جس طرح ضلع میں تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے وہ قابل تحسین ہیںتقریب سے ڈی ای او زنانہ ثمینہ الطاف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں نصابی وہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ اور اس کا جائزہ لینے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انھوں نے ٹیچرز پر زور دیا کہ وہ اپنی کارکردگی میں مزیر بہتری لائیں تاکہ والدین نے ہم سے جو توقعات لگا رکھی ہیں ان کو پوراکیا جا سکے انھوں نے کہاکہ آئندہ جزاوسزا کا نظام لایا جا رہا ہے جو اچھا کام کرے گا اس کو انعام ملے گا اور جو اپنے فرائض میں غدلت برتے گا اس کو سزا کا سامنے کرنا پڑے گا انھوں نے اے ایس ڈی ای او ثریا تاج کو شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس کا دائرہ ضلع سطح پر انعقاد کا اعلان کیا آخر میں تلاوت نعت ملی نغمہ خرگوش دوڑ رسہ کشی بوری دوڑ تقریر ودیگر مقابلوں میں پوزیش ہولڈر طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے