اے سی بٹگرام کے شہر میں ہوٹلوں اور جنرل سٹوروں پر چھاپے ،متعدد غفلت کے مرتکب افراد پر بھاری جرمانے عائد

جمعرات 16 نومبر 2017 20:47

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2017ء) بٹگرام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے شہر میں ہوٹلوں اور جنرل سٹوروں پر چھاپے ،متعدد غفلت کے مرتکب افراد پر بھاری جرمانے عائد کیئے گئے تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر نے عوامی شکایات پر بٹگرام بازار کا اچانک دورہ کیا اور مختلف ہوٹلوں ،دوکانداروں اور سبزی فروشوں پر چھاپے لگائے چھاپوں کے دوران مہنگے داموں اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والے افراد پر بھاری جرمانے عائد کیئے گئے اس موقع پر انھوں نے دوکانداروں کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔