بٹگرام الیکشن سے قبل سیاسی گہماگہمی عروج پر ،ترند گروپ نے یونین کونسل اجمیرہ میں بٹگرام گروپ کی اہم وکٹیں گرا دیں

جمعرات 16 نومبر 2017 20:47

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2017ء) بٹگرام الیکشن سے قبل سیاسی گہماگہمی عروج پر ،ترند گروپ نے یونین کونسل اجمیرہ میں بٹگرام گروپ کی اہم وکٹیں گرا دیں ،بٹگرام مسلم لیگ گروپ کے اہم شخصیات غلام سرور اور شمس الرحمن نے پی ٹی آئی ترند گروپ میں باقاعدپ طور پر شمولیت کا اعلان کردیا ،ترند گروپ کے کارنامے روز روشن کی طرح عیاں ہیں ہمارا منشور اور من صرف اور صرف عوامی خدمت ہے ترجمان ترند گروپ ضیا ء الرحمن خان ،ترند گروپ میں شمولیت عوامی خدمت کو مد نظر رکھ کر کی نئے شامل شخصیات کا شمولیتی تقریب سے خطاب تفصیلات کے مطابق ضلع بٹگرام میں الیکشن سے قبل ہی سیاسی ہلچل عروج پر پہنچ گئی ہے یونین کونسل اجمیرہ میں بٹگرام مسلم لیگ گروپ کے اہم شخصیات غلام سرور خان اور شمس الرحمن خان نے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی ترند گروپ میں باقاعدہ طور پر شمولیت کا اعلان کردیا اس حوالے سے یونین کونسل اجمیرہ میں ایک شمولیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کے تحصیل ناظم نیاز محمد خان ترند ،ترجمان ترند گروپ ضیاء الرحمن خان ترند ،بالکے خان ،اختر حسین ،ملنگ سید اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر بٹگرام گروپ کے غلام سرور اور شمس الرحمن نے باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی ترند گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر ترجمان ترند گروپ ضیاء الرحمن خان نے کہا کہ ترند گروپ نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور بٹگرام کے عوام ترند گروپ کی خدمات سے بخوبی واقف ہیں انشاء اللہ آئندہ دور ترند گروپ کا ہی ہوگا

متعلقہ عنوان :