نواب شاہ کے قریب پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک، ایک فرار ہو گیا

جمعرات 16 نومبر 2017 20:46

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2017ء) نواب شاہ کے قریب پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک ایک فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے قریب سٹھ میل تھانہ کی حددومیں پولیس مقابلہ میں ڈاکو امداد چانڈیو ہلاک ہو گیا جب کہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں پولیس کا کہنا ہے پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ سٹھ میل تھانے کی حددو 54ریگولیٹر واردت کے ارادے سے موجود ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ڈاکوکی شناخت امداد چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے جس کے خلاف مختلف تھانوں میں ایف آئی آر درج ہے جو پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :