لاہور،صوبائی وزیر رانا مشہود نے تربت میں قتل ہونے والے گیارہ افراد کی میتیں پرانے ائیرپورٹ پرموصول کیں

جمعرات 16 نومبر 2017 20:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2017ء) ّصوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے تربت میں قتل ہونے والے پنجاب کے گیارہ افراد کی بلوچستان سے آنے والی میتیں گزشتہ روز یہاں پرانے ائیرپورٹ پرموصول کیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے اس المناک واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔انہوں نے میتوں کو انکے آبائی علاقوں میں بھجوانے کے انتظامات کی نگرانی بھی کی اور کہا کہ حکومت پنجاب متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔