بہتر سماج کے لئے رواداری اور برداشت کو پروان چڑھایا جائے‘ بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی رواداری اور برداشت کا دوسرا نام ہے،ہم نے تشدد، ناانصافیوں، پھانسیوں، کوڑوں اور میڈیا ٹرائل برداشت کئے‘پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا پیغام

جمعرات 16 نومبر 2017 20:35

بہتر سماج کے لئے رواداری اور برداشت کو پروان چڑھایا جائے‘ بلاول بھٹو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2017ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہتر سماج کے لئے رواداری اور برداشت کو پروان چڑھایا جائے،پیپلز پارٹی کی قیادت اور ورکرز ہمیشہ رواداری اور برداشت کے امین رہیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے رواداری اور برداشت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ عدم رواداری اور عدم برداشت سے معاشرے میں تشدد پھیل رہا ہے،بہتر سماج کے لئے رواداری اور برداشت کو پروان چڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی رواداری اور برداشت کا دوسرا نام ہے،ہم نے تشدد، ناانصافیوں، پھانسیوں، کوڑوں اور میڈیا ٹرائل برداشت کئے،پیپلز پارٹی کی قیادت اور ورکرز ہمیشہ رواداری اور برداشت کے امین رہیں گے ۔رواداری اور برداشت کو فروغ دینا پیپلز پارٹی کا اہم مشن رہے گا،دوسری سیاسی پارٹیاں بھی پیپلز پارٹی کی پیروی کریں۔