Live Updates

بھارت افغانستان کی سرزمین استعمال کرکے پاکستان میں حالات خراب کر رہا ہے‘وزیر داخلہ

بلوچستان میں مجموعی صورتحال بہتر ہے ، ایسے واقعات کی روک تھام بھی کریں گے‘ عمران خان سینیٹ الیکشن میں اپنی شکست سے خوفزدہ ہیں اس لیے وہ قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں جو غیر جمہوری مطالبہ ہے‘ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے ایم پی ایز نے بغاوت کردی ہے جس کے باعث عمران خان کو خطرہ ہے وہ سینیٹ کے الیکشن میں اپنے نامزد امیدواروں کو کامیاب نہیں کراپائیں گے‘ پاکستان 1999 سے بہت آگے نکل چکا ہے ، یہاں کے عوام باشعور ہیں، کشمیر اور گلگت بلتستان کے انتخاب میں ہماری بھرپور کردار کشی کی گئی، ایک ایک گھنٹے کی تقریروں میں کبھی ہمیں مودی کا یار اور کبھی ملک کا غدار بنایا جاتا رہا لیکن عوام نے ان نعروں کو اٹھا کر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا احسن اقبال کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعرات 16 نومبر 2017 20:33

بھارت افغانستان کی سرزمین استعمال کرکے پاکستان میں حالات خراب کر رہا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان کی سرزمین استعمال کرکے پاکستان میں حالات خراب کر رہا ہے‘بلوچستان میں مجموعی صورتحال بہتر ہے ، ایسے واقعات کی روک تھام بھی کریں گے‘ عمران خان سینیٹ الیکشن میں اپنی شکست سے خوفزدہ ہیں اس لیے وہ قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں جو غیر جمہوری مطالبہ ہے‘ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے ایم پی ایز نے بغاوت کردی ہے جس کے باعث عمران خان کو خطرہ ہے وہ سینیٹ کے الیکشن میں اپنے نامزد امیدواروں کو کامیاب نہیں کراپائیں گے‘ پاکستان 1999 سے بہت آگے نکل چکا ہے ، یہاں کے عوام باشعور ہیں، کشمیر اور گلگت بلتستان کے انتخاب میں ہماری بھرپور کردار کشی کی گئی، ایک ایک گھنٹے کی تقریروں میں کبھی ہمیں مودی کا یار اور کبھی ملک کا غدار بنایا جاتا رہا لیکن عوام نے ان نعروں کو اٹھا کر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے بھی نوازا گیا۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے بلوچستان میں 15 افراد کے قتل کے واقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے افغانستان کی سرزمین استعمال کرکے پاکستان میں حالات خراب کیے جا رہے ہیں، ایسے واقعات سی پیک کو متاثر کرنے کیلئے کرائے جا رہے ہیں لیکن ان سے اقتصادی راہداری پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، بلوچستان میں مجموعی صورتحال بہتر ہے ، ایسے واقعات کی روک تھام بھی کریں گے، پاکستان میں گزشتہ تین سالوں میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

عمران خان کے قبل از وقت انتخابات کے مطالبے پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان شروع سے ہی حکومت گرانے کے چکر میں ہیں، ان کا ایک ایک مہینہ کرکے پانچ سال بھی پورے ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے ایم پی ایز نے بغاوت کردی ہے جس کے باعث عمران خان کو خطرہ ہے کہ وہ سینیٹ کے الیکشن میں اپنے نامزد امیدواروں کو کامیاب نہیں کراپائیں گے، اگر ان کے سینیٹ میں امیدوار ہار گئے تو 2018 کے عام انتخابات پر برا اثر پڑے گا، اس لیے عمران خان اس شرمندگی بچنے کیلئے قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں جو کہ غیر جمہوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 1999 سے بہت آگے نکل چکا ہے ، یہاں کے عوام باشعور ہیں، کشمیر اور گلگت بلتستان کے انتخاب میں ہماری بھرپور کردار کشی کی گئی، ایک ایک گھنٹے کی تقریروں میں کبھی ہمیں مودی کا یار اور کبھی ملک کا غدار بنایا جاتا تھا لیکن عوام نے ان نعروں کو اٹھا کر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ۔ یہ اس وجہ سے ہے کیونکہ ہر پاکستانی یہ سمجھتا ہے کہ ملک بہتری کی طرف جا رہا ہے اس لیے وہ اس کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو مسترد کر رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات