بھارت:شیلٹر ہوم سربراہ نے 2ذہنی معذور بہنوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ،مقامی عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

جمعرات 16 نومبر 2017 20:31

بھارت:شیلٹر ہوم سربراہ نے 2ذہنی معذور بہنوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2017ء) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں شیلٹر ہوم کے سربراہ نے 2 ذہنی معذور بہنوں کو اپنی ہوش کا شنانہ بناڈالا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست مہاراشٹر کے شہر کھاندڈوا میں پیش آیا جہاں شیلٹر ہوم کے ڈائریکٹر نے 2 بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

60سالہ ملزم پونم چند مالویا نے شلٹرہوم میں مقیم 13 اور15 سالہ دو بہنوں کو رات کا کھانے دینے کے بہانے اپنے کمرے میں بلایا اور پھران کی عزت تار تار کردی۔

سپرٹنڈنٹ پولیس سٹی ایس این تیواری کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ مقامی عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ شلٹر ہوم کا ڈائریکٹر پہلے بھی ان کی عصمت ریزی کرچکا ہے جب کہ طبی معائنے کے بعد دونوں بہنوں کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :