اسلام آباد، بل گیٹس کی وفاقی وزیر قومی صحت سے ابوظہبی میں ملاقات
بل گیٹس فائونڈیشن اور حکومت پاکستان کے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کوششوں کو سراہا
جمعرات 16 نومبر 2017 20:18
(جاری ہے)
اس موقع پر بل گیٹس نے کہا کہ پولیو کے علاوہ ہم صحت کے صحت میں جدت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے ماں اور بچے کی صحت کے شعبے میں تعاون کی پیش کش کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ وزارت قومی صحت اور بل گیٹس فائونڈیشن میں باہم اشتراک کو عملی شکل دینے کے لیے دونوں طرف سے فوکل پرسن نامزد کئے جائیں۔ اس سلسلے میں بل گیٹس کی طرف سے ڈاکٹر حسن جبکہ وزارت صحت پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ نامزد کئے گئے۔ وزیر قومی صحت نے بل گیٹس کو بتایا کہ پولیو کے حوالے سے پر سطح پر مانیٹرنگ کا مربوط نظام موجود ہے اور ان علاقوں میں جہاں پولیو وائرس گردش کر رہا ہے ان پر خصوصی توجہ دی جار ہی ہے۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم کی سربراہی میں اگست میں منعقدہ اجلاس میں پولیو کے خاتمے کو ترجیحاتی قومی ایجنڈقرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں اس سلسلے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں ۔ پولیو ورکر اس مہم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک فوج کے تعاون سے ایک محفوظ انداز میں پولیو کی مہم چلائی جارہی ہے ۔ وزیر قومی صحت نے اس امر پر زور دیا کہ پولیو کے خاتمے پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں لہذا کسی بھی تبدیلی کی صورت میں پروگرام اپنا کام جاری رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.