لاہور ، وزیر خارجہ خواجہ آصف کی بیٹی کے نکاح کی تقریب

مسجد میںشہریوں کا داخلہ دو گھنٹے تک بند کر دیا گیا

جمعرات 16 نومبر 2017 20:15

لاہور ، وزیر خارجہ خواجہ آصف کی بیٹی کے نکاح کی تقریب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2017ء) وزیر خارجہ خواجہ آصف کی بیٹی کے نکاح کی تقریب گزشتہ روز مسجد وزیر خان میں انجام پائی نکاح کی سادہ مگر پروقار تقریب میں دولہا اور ان کے اہل خانہ سمیت امریکن قونصلیٹ سمیت خواجہ آصف کے فیملی کے اراکین نے شرکت کی نکاح کی تقریب کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور مسجد وزیر خان کے اردگرد تمام علاقوں کو بند کر دیاگیا تھا اور سیکورٹی اداروں نے مسجد وزیر خان کے چاروں اطراف کو اپنے گھیرے میں لئے رکھے اور اس موقع پر مسجد وزیر خان کو دیکھنے کیلئے آنے والے شہریوں کا داخلہ دو گھنٹے تک بند کر دیا گیا تھا جبکہ میڈیا کے نمائندوں کو بھی تقریب کی فوٹیج بنانے سے مکمل طور پر روک دیا گیا تھا اور کسی بھی شخص کو مسجد وزیر علی خان جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :