حجرہ شاہ مقیم ،دکان کے تالے توڑ کر 5 لاکھ کا مال چوری کر لیا گیا،مقدمہ درج

جمعرات 16 نومبر 2017 20:08

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2017ء)حجرہ شاہ مقیم میں دکان کے تالے توڑ کرپانچ لاکھ کا مال چور ی کر لیاگیا،چوروں کا سراغ لگاکر مقدمہ درج کروادیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کوٹ شوکت سلطان میں دوکاندار محمد بوٹا اپنی کھیس دوہراں کے مال سے بھری ہوئی دوکان بند کرکے اپنے گھر چلا گیا اسی دوران پانچ چو ر صہیب ،شہباز ،امیراں بی بی اور دو نامعلوم افراد اسکی دوکان کے تالے توڑ کر تین لاکھ کے کھیس وغیرہ اور گلہ میں موجود رقم دو لاکھ چور ی کرکے رکشہ میں لاد کرلے گئے جنھیںگواہان نے دیکھ لیاتو اگلی صبح واقعہ کی رپورٹ مقامی پولیس کو کی گئی ، پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کی خاطر چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں ۔