قوم کو سیاسی میدان میں تیسری قوت کی ضرورت ہے، کرپشن فری معاشرے کی بنیاد پی ٹی آئی کا ہی خاصہ ہے،شوکت علی قریشی

جمعرات 16 نومبر 2017 20:08

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2017ء) شوکت علی قریشی ایڈووکیٹ راہنماپاکستان تحریک انصاف این اے 146 نے کہاہے کہ عمران خان کا سیاسی ایجنڈا اوراسکا پارٹی منشور ہ عمران خان کی حقیقی شناخت بن گیاہے جوکہ پی ٹی آئی کو عوامی حلقوں میں مقبولیت و کامرانی سے ہمکنار کروارہی ہے، قوم کو سیاسی میدان میں تیسری قوت کی ضرورت تھی جو ملک و قوم کو اور جمہوری نظام میں صاف شفاف تبدیلی کی بات کرے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کو اسکے مقاصد کے مطابق لے کر چلے ور ملک بین الاقوامی سطح پر پروقار قوموں میں نام پیداکرے، آئندہ دور تبدیلی کا ہے جو کہ آکر رہے گی ملک سے سیاسی اجارہ داری کا خاتمہ ہوکر رہے گااور کرپشن فری معاشرہ کی بنیاد بھی پی ٹی آئی کا ہی خاصہ ہے لہذا قوم کو اس مشن میں گریٹ خان کے ہاتھ مضبوط بناناہونگے ۔

متعلقہ عنوان :