اورکزئی ایجنسی میں مارٹر گولہ پھٹ گیا، ایک بچہ جاں بحق

جمعرات 16 نومبر 2017 19:52

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2017ء) اورکزئی ایجنسی میں مارٹر گولہ پھٹ گیا، ایک بچہ جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل حکام اورکزئی ایجنسی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ اتمان خیل میں لغڑے کے مقام پر یار باز نامی ایک بچہ گھر کے باہر کھیتوں میں پڑے پرانے مارٹر گولے سے کھیل رہا تھا کہ اسی دوران اچانک مارٹر گولہ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بچہ یار باز جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل حکام کے مطابق بچے کی عمر سات سے آٹھ سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ پولیٹیکل حکام نے واقعہ کے بعد تفتیش شروع کردیں۔

متعلقہ عنوان :