قومی ٹیم آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے (کل قطر روانہ ہو گی

میگا ایونٹ کا آغاز (کل) ہو گا، اسجد اقبال، محمد آصف، مبشر رضا اور نسیم اختر مینز، عمران شہزاد، محمد یوسف اور خرم حسین آغا ماسٹر کیٹگری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

جمعرات 16 نومبر 2017 19:40

قومی ٹیم آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے (کل قطر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء) قومی ٹیم آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے (کل) جمعہ کو قطر روانہ ہو گی، میگا ایونٹ کا آغاز (کل) جمعہ سے ہی ہو رہا ہے، اسجد اقبال، محمد آصف، مبشر رضا اور محمد نسیم اختر مینز جبکہ عمران شہزاد، محمد یوسف اور خرم حسین آغا ماسٹر کیٹگری کے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس ای) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں قومی کیوئسٹس کا تربیتی کیمپ گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گیا ہے، قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے آج جمعہ کو قطر روانہ ہو گی، ٹیم سات کیوئسٹس اسجد اقبال، محمد آصف، مبشر رضا، محمد نسیم اختر، عمران شہزاد، محمد یوسف اور خرم حسین آغا پر مشتمل ہے، چار کیوئسٹس اسجد اقبال، محمد آصف، مبشر رضا اور محمد نسیم اختر مینز جبکہ عمران شہزاد، محمد یوسف اور خرم حسین آغا ماسٹر کیٹگری کے ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ نوید کپاڑیہ اور شبیر حسین بھی بطور ریفری ٹیم کے ہمراہ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :