ہم مصطفی کمال کے ساتھ کسی بھی سطح پر اتحاد یا بیٹھنا گوارا نہیں کریں گے، ایم کیو ایم مہاجروں کی نمائندہ جماعت ہے، اسے ختم کرنے کا فیصلہ کرنے والے مصطفی کمال کون ہیں

ایم کیو ایم پاکستان کے قائد ڈاکٹر فاروق ستار کی پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 16 نومبر 2017 19:37

ہم مصطفی کمال کے ساتھ کسی بھی سطح پر اتحاد یا بیٹھنا گوارا نہیں کریں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء) ایم کیو ایم پاکستان کے قائد ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم مصطفی کمال کے ساتھ کسی بھی سطح پر اتحاد یا بیٹھنا گوارا نہیں کریں گے، ایم کیو ایم مہاجروں کی نمائندہ جماعت ہے، اسے ختم کرنے کا فیصلہ کرنے والے مصطفی کمال کون ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو بدنام کرنے کیلئے بار بار اس کا نام استعمال کیا جا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال سے مل کر کام کرنے اور اتحاد بنانے پر اتفاق رائے ہوا تھا مگر انہوں نے بات کو بے جا طول دینے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر متحد ہیں، کراچی میں ان کی نمائندہ جماعت ایم کیو ایم ہے، کسی صورت پارٹی کو ختم نہیں کیا جا سکتا