کیپٹن(ر) صفدر کی رہائی کے خلاف نیب کی درخواست منظور

نومبر کی تاریخ سماعت کیلئے مقرر ، نیب کی جانب سے اضافی دستاویزات بھی عدالت میں جمع کروادی گئی

جمعرات 16 نومبر 2017 19:28

کیپٹن(ر) صفدر کی رہائی کے خلاف نیب کی درخواست منظور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن(ر) صفدر کی رہائی کے خلاف نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کیلئے 23نومبر کی تاریخ مقرر کر دی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے گزشتہ جمعرات کے روز قومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے کپیٹن(ر) صفدر کی ضمانتی مچلکوں کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی دوران سماعت عدالت عالیہ کے حکم پرنیب پراسیکیوٹر افضل قریشی کی جانب سے اضافی دستاویزات بھی عدالت میں جمع کروائی گئیں بعدازاں عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے 23نومبر کی تاریخ سماعت کیلئے مقرر کر نے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔

وحید ڈوگر

متعلقہ عنوان :