عدم رواداری اور عدم برداشت سے معاشرے میں تشدد پھیل رہا ہے،بلاول بھٹو زرداری

جمعرات 16 نومبر 2017 19:20

عدم رواداری اور عدم برداشت سے معاشرے میں تشدد پھیل رہا ہے،بلاول بھٹو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدم رواداری اور عدم برداشت سے معاشرے میں تشدد پھیل رہا ہے بہتر سماج کے لئے رواداری اور برداشت کو پروان چڑھایا جائے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی رواداری اور برداشت کا دوسرا نام ہے رواداری اور عالمی برداشت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بہتر سماج کیلئے رواداری اور برداشت کو پروان چڑھایا جائے پیپلزپارٹی نے تشدد، ناانصافیوں، پھانسیوں، کوڑوں اور میڈیا ٹرائل کوبرداشت کیاپیپلز پارٹی کی قیادت اور ورکرز ہمیشہ رواداری اور برداشت کے امین رہیں گے رواداری اور برداشت کو فروغ دینا پیپلز پارٹی کا اہم مشن رہے گا،دوسری سیاسی پارٹیاں بھی پیپلز پارٹی کی پیروی کریں۔