ٹوبہ ٹیک سنگھ ، زائد المعیاد ٹافیاں کھانے سے 16بچوں کی حالت ناز ک ، ہسپتال منتقل

جمعرات 16 نومبر 2017 19:20

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2017ء)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مضر صحت ٹافیاں کھانے سے 16بچوں کی حالت خراب ہو گئی ، بچوں کو حالت نازک ہونے پرانہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مضر صحت ٹافیاں کھانے سے 16بچوں کی حالت خراب ہو گئی ، بچوں کو حالت نازک ہونے پرانہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ٹافیاں زائد المعیاد تھیں ۔اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ ٹافیاں زائد المعیاد ہونے پر دکاندار نے انہیں باہر پھینک دیا تھا جس پر بچوں نے انہیں اٹھا کر کھا لیا اور کچھ ہی وقت بعد انکی حالت غیر ہو گئی۔۔