اٹلی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکامی پر قومی ٹیم کے کپتان بوفون نے بھی عہدے سے استعفی دے دیا تھا

جمعرات 16 نومبر 2017 19:18

اٹلی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2017ء) فٹبال ورلڈ کپ میں رسائی نہ ہونے پر اٹلی کی فٹبال منیجمنٹ میں اکھاڑ پچھاڑ جاری ہے ۔ ہیڈ کوچ وینتورا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، شرمناک ناکامی پر اطالوی کپتان بوفون بھی ریٹائر ہو گئے تھے ۔ ساٹھ سال میں پہلی بار فٹبال ورلڈ کپ میں رسائی نہ ہونے پر اٹلی کی فٹبال منیجمنٹ میں اکھاڑ پچھاڑ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ہیڈ کوچ جیمپیرو وینتورا اطالوی فٹبال ٹیم کی ورلڈ کپ کھیلنے کی امید ختم ہونے کیساتھ اٹلی کے کپتان بوفون کے کیریئر کا بھی اختتام ہوگیا تھا ۔ 39 سالہ گول کیپر نے دلبرداشتہ ہو کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔ بوفون کا شمار دنیا کے بہترین گول کیپرز میں ہوتا ہے ۔ رواں برس فیفا نے انہیں سال کا بہترین گول کیپر قرار دیا تھا ۔ کپتان کے علاوہ اٹلی کی طرف سے چونتیس سالہ ڈی روسی ، چیلینی اور بارزاگلی نے بھی انٹرنیشنل فٹبال نمائندگیوں کو خیر باد کہہ دیا ۔ ۔

متعلقہ عنوان :