Live Updates

فاروق ستارکا خط کیوں نہیں مل رہا؟حقائق عوام کے سامنے آنے چاہئیں،رانا ثناءاللہ خان

مصطفی کمال اورفاروق ستار نےاسٹیبلشمنٹ کی حقیقت بیان کی،لیگی ارکان کونامعلوم نمبروں سے اسمبلی نہ جانے کے پیغامات موصول ہوئے،عمران خان اسٹیبلشمنٹ کامہرہ ہے،نوازشریف کی گرفتاری سے ن لیگ کودوتہائی اکثریت ملے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 نومبر 2017 18:26

فاروق ستارکا خط کیوں نہیں مل رہا؟حقائق عوام کے سامنے آنے چاہئیں،رانا ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 نومبر2017ء) : وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کہاہے کہ مصطفی کمال اور فاروق ستارنے اسٹیبلشمنٹ کی حقیقت بیان کردی۔ فاروق ستارکاخط کیوں نہیں مل رہا؟حقائق عوام کے سامنے آنے چاہئیں، لیگی ارکان کونامعلوم نمبروں سے اسمبلی نہ جانے کے پیغامات موصول ہوئے، عمران خان اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ ہے، نوازشریف کی گرفتاری سے ن لیگ کو دوتہائی اکثریت ملے گی۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے متعلق مصطفی کمال اور فاروق ستارنے حقیقت بیان کردی۔

(جاری ہے)

فاروق ستارکا خط کہاں گیا کسی کوکیوں نہیں مل رہا؟ حقائق عوام کے سامنے آنے چاہئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کے زیرسایہ بننے والی جماعتیں زیادہ دیرنہیں چلتی۔انہوں نے انکشاف کیاکہ لیگی ارکان کونامعلوم نمبروں سے اسمبلی نہ جانے کے پیغامات موصول ہوئے۔زیادہ ترایم این ایزجنوبی پنجاب سے ہیں۔ان ایم این ایزکوکہا جارہا ہے کہ آپ لوگوں کیلئے اسمبلی نہ جانا بہترہے۔ وزیرقانون پنجاب نے مزید کہا کہ نوازشریف کی گرفتاری سے ن لیگ کودوتہائی اکثریت ملے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات