16ارب کا مقروض پی آئی اے تیل لینے کے لئے منتوں ترلوں پر اتر آیا

جمعرات 16 نومبر 2017 18:21

16ارب کا مقروض پی آئی اے تیل لینے کے لئے منتوں ترلوں پر اتر آیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16نومبر2017ء) :پاکستان اسٹیٹ آئل نے مسلسل عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے طیاروں کے لئے تیل کی سپلائی معطل کر دی ،جو دوبارہ سے تین گھنٹے بعد بحال کر دی گئی۔

(جاری ہے)

انڈسٹری ذرائع کے مطابق تیل سپلائی روکے جانے پر فیصلہ تقریبا 16ارب روپے کی خریداری کی رقم نہ دینے اور یو میہ تیل خریداری کے پیسے نہ دینے پر مجبور کیا گیا ہے ۔تیل سپلائی رکنے سے پی آئی اے کی کراچی تا سکھر اور کراچی تا اسلام آباد پروازوں میں ایک سے دو گھنٹے میں تاخیر ہوئی ۔پی ایس او حکام نے 3گھنٹے بعد پی آئی اے کی پروازوں کی صورتحال دیکھتے ہوئے چند دنوں میں سپلائی دینے کی یقین دہانی کرائی اور تیل کی سپلائی دوبارہ بحال کر دی ۔

متعلقہ عنوان :