ہنگومیں کھلی کچہری کاانعقاد‘ حکام کا عوامی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

جمعرات 16 نومبر 2017 18:15

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء)چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کی خصوصی ہدایت پر تحصیل ٹل دوآبہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہد محمود، ڈی پی او ہنگو احسان اللہ، سرکاری محکموں کے افسران،اے سی ہنگو ،اے سی ٹل،تحصیل ناظم ٹل ، بلدیاتی ناظمین،علاقہ مشران و،سول سوسائٹی و دیگر نے شرکت کیں۔

اس موقع پر علاقہ عوام اور مشران نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو مسائل کی نشاندہی کی جس کے حل کی موقع پر علاقہ مشران کو حکام نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

اس پرموقع پرڈپٹی کمشنر ہنگو شاہد محمود ٹی ایم اے ٹل انتظامیہ کو شہر سے ناجائز تجاوزات ہٹانے کیساتھ ساتھ ہسپتال دوآبہ کی ہینڈ اینڈ ٹیکنگ کا مسئلہ پندرہ روز میں حل کرانے کی یقین دہانی کرائیںجبکہ ٹی ایم اے ٹل کو فوری زبح خانہ کا مناسب انتظام اور گوشت کی فروخت سے پہلے سخت چیکنگ کے احکامات جاری کئے۔

ڈی سی ہنگو نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ80فیصد افراد کی بھرتی نہ رکھنے والی این جی اوز کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دریں اثناء ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان نے شہریوں کو یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق عوامی شکایات کا بھر پور آزالہ کیا جائیگا۔