20نومبر2017کو سپورٹس کمپلیکس میں عظیم الشا ن سیرت النبیؐ کانفرنس منعقد ہو ہوگی ، ڈھائی لاکھ سے زائد جے یو آئی کے کارکنان ، عہدیدارن ، بلدیاتی منتخب نمائندے کانفرنس میں شرکت کرینگے ،سید حامد شاہ

جمعرات 16 نومبر 2017 18:09

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2017ء) قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے دست راست اور پی کے 72کے مضبوط ترین صوبائی اسمبلی کے امیدوار ملک سید حامد شاہ نے کہا ہے کہ 30نومبر2017کو سپورٹس کمپلیکس میں ایک عظیم الشا ن سیرت النبیؐ کانفرنس منعقد ہورہی ہے، اس کانفرنس میں ڈھائی لاکھ سے زائد عوام جے یو آئی کے کارکنان ، عہدیدارن ، بلدیات کے منتخب نمائندے وغیرہ شرکت کریں گے،ایم ایم اے کی بحالی کے بارے میں سوال کو قبل ازوقت ٹھہرا کر جواب دینے سے گریز کیا ، 1997سے جمعیت علماء اسلام میں ہمارے خاندان اباو اجداد کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ،سال کی عمر میں ایم پی اے منتخب ہو کر اپنے علاقے کی عوام کی خوب خدمت کی ہے ۔

جمعرات کو قائد جمعیت مولنا فضل الرحمن کے دست راست اور پی کے 72کے مضبوط ترین صوبائی اسمبلی کے امیدوار ملک سید حامد شاہ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندے کے اعزاز میں ظہرانا کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے بکا خیل ، ہندی خیل، جانی خیل وغیرہ میں 24عدد ٹیوب ویلز / سکولز ، سڑکیں اور دیگر ترقیاتی کام کرکے اپنے خلقے کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کیا ہے۔

انہوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا کہ میری سیاسی زندگی ایک کھلی کتاب کی مانند ہے ، میں نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے مسائل کو ہمیشہ ترجیح د ی ہے۔ میں علاقے میں پاکستان کی سطح پر اور انٹرنیشنل سطح کی کھلاڑیوں کو تیار کرکے پی کے 72کو میں نے ایک عزت بخش دی ہے۔میرے والد حاجی سید کمال شاہ اورمیں نے کئی بار صوبائی اسمبلی کی الیکشن لڑ کر اپنی بینک ووٹ میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

اور جمعیت علماء اسلام کو فالو کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس لئے مجھے جمیعت علماء اسلام کے مرکزی شوری کا رکن مقرر کیا ہے۔ سابقہ ایم پی اے سید حامد شاہ نے کہا کہ میں عوام کی خدمت عباد ت سمجھ کر کررہا ہوں ۔بحیثیت ایم پی ای2002سے لیکر2008تک پی کی72میں جو تاریخی ترقیاتی کام کئے ہیں اس کا ریکارڈ ابھی تک کسی نے نہیں تھوڑا ہے۔ میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی بحالی کے بارے میں کہا کہ ایم ایم اے ضرور بحال ہوگی لیکن میڈیا کا یہ سوال قبل از وقت ہے ۔

انہوں نے دوسری پارٹیوں سے اجتہاد اور سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ کے بارے میں کہا کہ پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین فیصلہ کریگی۔عوامی انتخابی مہم رابطے کے بارے میں کہا کہ میں پی کے 72کے عوام کے ساتھ ہر وقت رابطہ رکھتا ہوں اور 13یونین کونسل کے مختلف پروگراموں میں شرکت کرکے لوگوںکے مسائل سنتا ہوں اور ان کے حل کیلئے کوشاں ہوں۔ سابقہ ایم پی اے سید حامد شاہ نے مزید کہاکہ پارٹی جو بھی فیصلہ کریگی۔مجھے من و عن قبول ہوگا میں نے کبھی عہدے کا لالچ نہیں کیا ہے۔ میں ایک صاف اور حق گو سیاست دان ہوں۔ اور صبر سے کام لیتا ہوں۔ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرتا ۔ جمعیت علماء اسلام میری پارٹی ہے اور میں نے اس کی لئے دن رات ایک کرکے اپنی زندگی وقف کررکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :