پی ٹی آئی میںانصاف یوتھ وینگ اور آئی ایس ایف نے پارٹی میں ہر اول دستے کا کرداد ادا کیا ہے ،ملک گل باز خان

جمعرات 16 نومبر 2017 18:09

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2017ء)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء ، ضلع کونسل بنوں میں اپوزیشن لیڈر ملک گل باز خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میںانصاف یوتھ وینگ اور آئی ایس ایف پارٹی میں ہر اول دستے کا کرداد ادا کیا ہے ،انصاف یوتھ وینگ اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی قربانیاں کسی سے پوشید نہیں ہے میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انصاف یوتھ وینگ ضلع کو مزید ترقیاں عطاء فرمائیں ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو تحریک انصاف وزیر ہاوس میں یوتھ وینگ ضلع بنوں اور تحصیل کے عہد یداروں سے حلف برداری کے تقریب کے موقع پر خطاب کر رہے تھے، تقریب سے ضلع صدر مطیع اللہ خان ، ضلعی جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ ممبر ملک وحید خان ، ڈسٹرکٹ ممبر ملک انور خان وزیر، انصاف یوتھ وینگ کے منتخب ضلعی صدر ملک سلمان غزنوی ایڈوکیٹ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک زبیر شاہ، تحصیل ممبر قاسم خان، ڈسٹرکٹ ممبر ملک سجاد خان ، ڈسٹرکٹ ممبر ملک عبد الرزق خان خان بھرت ، تحصیل ممبر ملک نیاز خان بھرت،تحصیل ممبر ملک معصوم وزیر، ریجنل سیکرٹری ملک عالم خان ، آئی ایس ایف ضلعی صدر ملک کاشف خان، آئی ایس ایف کے انتہائی سرگرم رہنماء ملک وقار خان سورانی وغیرہ نے بھی خطاب کیا جبکہ ضلعی صدر مطیع اللہ خان نے ضلعی اور تحصیل یوتھ وینگ کے عہدیداروں سے خلف لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس ایف کے ضلعی صدر ملک کاشف خان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کچھ عہدیدران نے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ،انہوںنے مطالبہ کہ ایسے عہدیداروں کو پارٹی سے فارغ کیا جائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر مطیع اللہ خان ،ضلعی جنرل سیکرٹری ملک وخید نے خطاب کرتے ہوئے کہ کہا کہ انشاء اللہ پاکستان کی سطح پر پی ٹی آئی روز بروز مضبوط ہورہی ہے اور آئے روز بڑے بڑے شخصیات دوسرے پارٹیوں سے مستغفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ 2018کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی ملکی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کریں گی انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہ پی ٹی آئی کے منصوبے پر مخالفین جھنڈے لگا کر سرخ فیتے کاٹ کر عوام کو بے وقوف بناء رہے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے بیوٹفکیشن کیلئے ایک ارب روپے کی منظوری دی ہے اس طرح دیگر بڑے بڑے پراجیکٹ منظوری کر مخالفین کی نیندین حرام کی ہے پی کی71سے یونین کونسل لنڈی جالند ممبر ملک انور خان وزیر نے کہا کہ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ تحصیل ڈومیل میں انصاف اور یوتھ کے تنظمیوںکو بغیر وجہ بتائے کابینہ توڑ دی ہے جس کی میں شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں کہ اور ضلعی کابینہ کے عہدیداروں پر واضح کرنا چاہتاہوں کہ اور اگر دوبارہ غیرہ آئینی اور غیر قانونی اقدام کیا گیا تو اس کا خلاف ہم بھی ایکشن لینگے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن ضلع بنوں کے چیئر مین ملک فیروز خان کو مبارک باد بھی پیش کی گئی اور پی ٹی آئی ، انصاف یوتھ وینگ ، آئی ایس آیف نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔