بنوں، عوام کی خادم کی حیثیت سے کام کرینگے معززین علاقہ منشیات فروشوں کی نشاندہی کرے پولیس فوراً ایکشن لے گی ،ڈی پی او

جمعرات 16 نومبر 2017 18:09

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں صادق بلوچ نے کہا ہے کہ پولیس عوام کی خادم کی حیثیت سے کام کرینگے علاقے کے معززین علاقے میں منشیات فروشوں ،اغواء کاروں بھتہ خوروں وغیرہ کی نشاندہی کرے پولیس فوراً ایکشن لے گے،عوام کے مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون کرینگے جبکہ مفروروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

جمعرات کو وہ تھانہ ٹاون شپ بنوں میں کھلی کچہری سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سونا خان ایس ایچ او نصیر الدین خان ،ایڈیشنل ایس ایچ او خالد کان بھی موجود تھے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے حاجی فخر اعظم خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ وفاقی حکومت میں اسلحہ کی لائسنس معطل کرنے کے فیصلے کو ہم مسترد کرتے ہیں خیبر پختو نخوا پٹھانوں کا علاقہ ہے یہاں کی عوام اپنی حفاظت کیلئے لائسنس دار اسلحہ رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اور اس کے خلاف میں نے اسمبلی میں باقاعدہ تحریک استحقاق بھی جمع کیا ہے ۔کھلی کچہری سے ملک محمد اسرار خان ،ملک اسحاق خان بیزن خیل ،ملک تاج محمد خان ،ملک فرمان خان جھنڈو خیل ،ڈسٹرکٹ ممبر ملک انور خان تحصیل ممبر ملک فاروق خان بیزن خیل اور دیگر مشران نے علاقے میں مسائل کے بارے میں ڈی پی او کو تمام صورت حال سے اگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :