مشال خان قتل کیس کی سماعت ،مزید1گواہ کا بیان ریکارڈ ، کل تعداد 48 ہو گئی،

نامزد 60ملزمان میں سے 4 تاحال مفرور ، اگلی سماعت 18نومبر کو مشال کے دوست زخمی عبداللہ کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا جائیگا ،57 گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

جمعرات 16 نومبر 2017 18:06

مشال خان قتل کیس کی سماعت ،مزید1گواہ کا بیان ریکارڈ ، کل تعداد 48 ہو گئی،
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2017ء) مشال خان قتل کیس کی اگلی سماعت اٹھارہ نومبر تک ملتوی مزیدایک گواہ کا بیان ریکارڈ تعداد 48 ہو گئی مشال خان قتل کیس کی ایف آئی آر میں نامزد ساٹھ ملزمان میں سے چار ملزمان تاحال مفرور ہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت تمام ملزمان کی دائر ضمانتوں کی درخواستیں پہلے ہی مسترد کر چکی ہے جمعرات کے روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج فضل سبحان خان نے کیس کی سماعت شروع کی سماعت کے دوران ملز ما ن کے وکیل مسعود اظہر جاوید تنولی فضل الحق عباسی ریاض یوسف زئی ایڈوکیٹ سمیت ملزمان کی اوکلاء کی ایک بڑی تعداد مقدمہ کی پیروی کے لیے کورٹ عدالت میں موجود تھی سماعت کے دوران تفتیشی افسر مردان فضیل خان کا حتمی بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے اب اگلی سماعت پر مشال کے دوست زخمی عبداللہ کا بیان ویڈیو لنک کے زریعے ریکارڈ کیا جائے گا سنترل جیل میں ویڈیو لنک کی سہولت مسیر نہ ہونے کے باعث سماست ایبٹ آباد دہشت گرد ی کی خصوصی عدالت میں ہو گی والد مشال اقبال خان کا بیان ریکارڈ ہونا تھا جوکہ گزشتہ سماعت ہفتہ کے روز بھی سماعت کے دوران پیش نہ ہوئے تمام گواہوں کے بیانات جرح کا سلسلہ بھی مکمل ہو چکا ہے وکلاء کا کہنا ہے کہ کیس کا فیصلہ اگلے ایک ماہ تک متوقع ہے واضح رہے کہ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے معزز جج فضل سبحان خان نے مشال قتل کیس میں گرفتار ستاون ملزمان کی ضمانتوں کی دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے تمام درخواستوں کو مسترد کر رکھا ہے مثال خان قتل کیس میں ایف آئی آ رمیں نامزد چا ر ملزمان تاحال مفرور ہیں جمعرات کے روز سولویں سماعت کے ختم ہونے تک مجموعی طور پر 48گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں جبکہ مردان یونیورسٹی ایک سٹوڈنٹ سیاب خان اپنے بیان سے منحرف ہونے کے بعد دیگر دس گواہوں کے بیانات بھی ترک کیے جا چکے ہیں یاد رہے واضح رہے کہ مرادن میں عبدا لولی خان یونیورسٹی میں شعبہ صحافت کے طالب علم مشال خان کو توہین مذہب کے الزام پر قتل کر دیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :