قومی اسمبلی میں الیکشن ترمیمی بل 2017ء متفقہ منظور، بل میں 7بی اور 7سی شق بحال

ختم نبوت ﷺکاحلف نامہ اصل شکل میں بحال،حلف نامہ اردواور انگریزی زبان میں ہوگا،قادیانی غیرمسلم اور علیحدہ ووٹرزلسٹیں ہوں گی،ایوان میں احسن اقبال اور شیخ رشید کے درمیان تلخ کلامی،اسپیکرقومی اسمبلی نے شیخ رشید کامائیک بندکردیا۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 نومبر 2017 17:43

قومی اسمبلی میں الیکشن ترمیمی بل 2017ء متفقہ منظور، بل میں 7بی اور 7سی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 نومبر2017ء) : قومی اسمبلی نے الیکشن ترمیمی بل 2017ء متفقہ منظورکرلیا،ترمیم بل میں 7بی اور 7سی شق بحال کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس ہوا۔جس میں وزیرقانون زاہدحامد نے الیکشن ایکٹ 2017ء کابل ترمیم کیلئے ایوان میں پیش کیا۔جس کے ساتھ ہی ایوان میں موجودتمام جماعتوں نے متفقہ طورپرالیکشن ایکٹ 2017ء کومنظورکرلیاہے۔

ختم نبوت ﷺسے متعلق حلف نامہ اصل شکل میں بحال کردیاگیا۔ختم بنوت کاحلف نامہ اردواور انگریزی زبان میں شامل ہوگا۔قادیانی ،احمدی اور لاہوری گروپ کاآئین میں اسٹیٹس برقراررہے گا۔قادیانی غیرمسلم ہی رہیں گے۔قادیانیوں کی علیحدہ ووٹرزلسٹیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

7سی کے تحت قادیانی مسلمانوں کی ووٹرلسٹ میں شامل نہیں ہوں گے۔ایوان میں احسن اقبال اور شیخ رشید کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ۔

تلخ کلامی پراسپیکرقومی اسمبلی نے شیخ رشید کامائیک بندکردیا۔اس سے قبل اسپیکرقومی اسمبلی کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کااجلاس بھی ہوا۔جس میں انتخابی بل کی منظوری کیلئے سیاسی جماعتو ں کے تحفظات دور کیے گئے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاکہ ناموس رسالت ﷺ پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔جس پروزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاکہ ہم مسلمان ہیں ہمیں اپنے مسلمان ہونے پرکوئی شک نہیں ہوناچاہیے۔