کراچی، ایف آئی اے اور کے الیکٹرک کی کارروائی ،چوری کی بجلی سے چلنے والا واٹرہائیڈرنٹ پکڑلیا

جمعرات 16 نومبر 2017 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2017ء) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اور کراچی الیکٹرک نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کوہی گوٹھ بن قاسم ٹاؤن میں یوسی چیئرمین کی جانب سے چوری کی بجلی سے چلائے جانے والا پانی کا ہائیڈرنٹ پکڑلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق یوسی چیئرمین سید جہانزیب شاہ مقامی آبادی کی مدد سے علاقے میں پانی ہائیڈرنٹ چلانے کے لیے بجلی کی چوری کررہے تھے جس پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اور کراچی الیکٹرک نے علاقے میں مشترکہ کارروائی کی ۔سید جہانزیب شاہ نے پانی کے ہائیڈرنٹ کے لیے بجلی چوری کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے تمام واجبات ادا کردیئے ۔

متعلقہ عنوان :